اسحاق ڈار کیخلاف کیس دوبارہ کھل گیا،10اکتوبر کو طلب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ فیصلے کے بعد سیاسی شخصیات کےخلاف نیب کا شکنجہ تیار،ریفرنسز بحال ہونے کے بعد احتسابی ادارے نے پراسیکیوشن کو تمام ریفرنسز میں ٹھوس شواہد احتساب عدالتوں میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ذرائع کے مطابق تمام ریفرنسز میرٹ و قانون کے مطابق ڈیل کیے جائیں گے۔

ادھر نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت میں ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز ہو گیا ،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر کو طلب کر لیا،احتساب عدالت کے جج بشیر نے اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کیا۔