فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کارروائی کےخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)فواد چودھری کو دھچکا،الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے الزام میں فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کارروائی کےخلاف درخواست کو مسترد کیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔