کوئٹہ (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے تحریک کا مقصد ظلم و جبر کےخلاف جہاد ہے، آئی ایم ایف کے قرضے حکمرانوں نے لیے لیکن وصولی عوام سے کی جارہی ہے،اشرافیہ کے اثاثے بیچ کر ملک کے قرضے اتارے جانے چاہئیں۔
کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا 75 سال گزرنے کے باوجود انگریزوں کا قانون موجود ہے،بدترین مہنگائی سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے،عوام سڑکوں پر ہیں،بھارت چاند کے بعد سورج کی جانب جا رہا ہے لیکن پاکستانی عوام آٹے و چینی کیلئے سڑکوں پر ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاپاکستان واحد ملک ہے جہاں 365 روز بجٹ پیش کیے جاتے ہیں، ملک میں سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن مہنگا تیل خرید کر عوام کیلئے بجلی مہنگی کی جاتی ہے۔
اشرافیہ کے اثاثے بیچ کر قرضے اتارے جائیں،سراج الحق



















