اوٹاوا،لندن(مشرق نیوز)کینیڈین وزیراعظم کے بھارت مخالف واضح موقف کی دنیا بھر میں دھوم،دنیا بھر کے سکھ رہنماوں نے نئی دہلی مخالف واضح موقف اپنانے پرکینیڈین وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکینیڈین وزیراعظم نے اپنی پارلیمنٹ میں واضح طور پر کہا ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، بات کینیڈین وزیراعظم نے ملکی سربراہ ہونے کی حیثیت سے انتہائی ذمہ داری کےساتھ کی۔
ڈاکٹر گروندر سنگھ نے کہاکینیڈین وزیراعظم کے بیان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے انہوں نے قتل کو کینیڈا کی خودمختاری کےخلاف قرار دیا،جسٹن ٹروڈو کے بیان نے سکھ برادری کے کینیڈا میں سکھوں کے معاملات میں بھارتی دخل اندازی کے الزام کی تصدیق کردی،ڈاکٹر گروندر سنگھ نے کہاسکھوں کے معاملات میں بے جا دخل اندازی کا وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جی 20 اجلاس میں بھی ذکر کیا، کینیڈین وزیراعظم کے جی 20 بیان پر بھارتی میڈیا نے بہت مذاق اڑایا مگر کینیڈین وزیراعظم نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
سکھ رہنما نے کہاکینیڈین سیاست و سکھوں کے معاملات میں بھارتی بے جا دخل اندازی خطرناک ہے، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھوں کےلئے آواز اٹھا کر ثابت کیا وہ ذمہ دار ریاست کے سربراہ ہیں۔
گیانی رگھبیر سنگھ نے کہا ہردیپ سنگھ کے قتل نے ماضی میں ہونےوالے سکھوں کے قتل عام کی یاد تازہ کردی اگر واقعی بھارتی ایجنسیاں ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہیں تو انتہائی افسوسناک و شرمناک بات ہے۔
ہردیپ سنگھ قتل،کینیڈین وزیراعظم کے بھارت مخالف واضح موقف کی دھوم



















