نئی دہلی(مشرق نیوز) کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد نئی دہلی میں لوک سبھا اجلاس میں بی جے پی اراکین کے اوسان خطا ہوگئے۔
لوک سبھا میں اجلاس کے دوران انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے رکن رامیش بدھوری نے غصہ بھارتی مسلمان رکن دانش علی پرنکال دیا،رامیش بدھوری نے انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا،تقریر کے دوران مسلمان رکن کو”دہشتگرد، ملاں اور کٹو“ کہہ کر مخاطب کیا۔
رامیش بدھوری نے مسلمان رکن کو غلیظ گالیاں بھی دیں،ساتھ بیٹھے ایک اور ہندو رکن ساتھی کو روکنے کی بجائے مسکراتے رہے،سپیکر لوک سبھا بھی غلیظ زبان استعمال کرنے سے روکنے کی بجائے مسلمان رکن دانش علی کو زبردستی بیٹھنے کا اشارہ کرتے رہے۔
کینیڈا میں سکھ رہنما کاقتل ،بی جے پی اراکین کے اوسان خطا



















