پاکستان پر حملہ کرنے والوں کیخلاف موثر کارروائی کرینگے،افغان حکومت

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان پر حملہ کرنے والوں کیخلاف موثر کارروائی کرینگے، افغان عبوری حکومت نے یقین دہانی کرا دی۔

بڑی پیشرفت پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کے دورہ کابل کے موقع پر سامنے آئی،ذرائع کے مطابق آصف درانی اور افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی تمام دہشتگرد تنظیموں کےخلاف موثر کارروائی کی جائےگی۔

ملا امیر متقی نے کہا کالعدم ٹی ٹی پی سمیت کسی دہشتگرد تنظیم کو پاکستان کےخلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائےگی۔