لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیر داخلہ ومرکزی رہنما ن لیگ رانا ثنا نے کہاہے آئین و قانون کا تقاضا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔
اپنے بیان میں ن لیگی رہنما رانا ثنا نے کہا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی پوری جوڈیشل لائف میں ہمیشہ قانون و آئین کی بالادستی کےساتھ کھڑے ہوئے ، جسٹس قاضی فائز عیسی کے متعدد فیصلے خود مختار جج ہونے کی گواہی دیتے ہیں،نواز شریف کو سزا سنانے والے بنچ کی تشکیل غلط تھی، غیر آئینی و غیر اخلاقی طریقے اپنائے گئے، توقع رکھتے ہیں چیف جسٹس آئین و قانون کا بول بالا کرتے ہوئے اس قسم کی سزاﺅں کو کالعدم قرار دیں گے۔
رانا ثنا نے کہا قوم کے سامنے اپنا مقدمہ رکھیں گے، فتنے کو مسلط کرکے ملک تباہ کیا گیا،سنبھلنے کا راستہ تک نہیں مل رہا،سابق وزیر داخلہ نے کہا پیپلز پارٹی کو کھل کر موقع تو نگران حکومت نے دینا ہے، نگران حکومت برابر لیول پلیئنگ فیلڈ دے، چاہتے ہیں الیکشن صاف و شفاف و آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔
نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دی جائے‘ رانا ثنا



















