اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ کےخلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس پر سماعت کی،سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں اگر پتہ چلے کون کون سی چیزیں یا دستاویزات نامکمل ہے تو مکمل کرلیں گے ۔
عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت دی جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب بتادیں،بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی



















