سرینگر(مشرق نیوز)بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنے ہی ساتھیوں کو بھون دیا،ایک اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسر و اہلکار بدحواس ہوکر بھاگ نکلے،افسروں واہلکاروں نے سمجھا شاید باہر سے کسی نے حملہ کردیا تاہم جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو 2اہلکاروں کو خون میں لت پت پایا۔
فائرنگ کرنےوالے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا تاہم ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونے اہلکاروں میں سے کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں کو بھون دیا،ایک ہلاک



















