عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی، ترازو کے پلڑے برابر ہونے چاہئیں،مریم نواز

اسلام آباد (بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہاہے نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،ہر بار نوازشریف کومائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی، دعاہے ترازو کے پلڑے سب کےلئے برابر ہوں، امید ہے نوازشریف ،مظلوم ساتھیوں کو” پراجیکٹ“ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی،پاکستان کو نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکراو اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی۔

اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہالڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے، نوازشریف لوڈشیڈنگ ، دہشتگردی کے بعد اب مہنگائی کے خاتمے کاوعدہ پورا کریں گے،قائد ن لیگ کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی، امید ہے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاسندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لےکر جائیں گے ،عوام کے چہروں پر اطمینان ومعاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں،عوام اپنے ووٹ سے نوازشریف کو مضبوط کریں، مہنگائی کم کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازنے خطاب کرتے ہوئے کہانوازشریف کو عوام نے جب وزیراعظم بنایاریلیف ملا،نوازشریف ہی پاکستان و عوام کے دکھوں کا علاج ہے، نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کےلئے کام کیا،پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا پاکستان کی عزت، سربلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نوازشریف کے پاس ہے،نوازشریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے، عوام نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بنارہے، اپنی خوش حالی کو یقینی بنارہے ہیں۔