مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کاآپریشن ناکام،3اہلکار جہنم واصل

سرینگر(مشرق نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کاآپریشن ناکام،3اہلکار جہنم واصل،تربیت یافتہ جاسوس کتا بھی مار ا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع راجوری میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اعلیٰ سطح کا سرچ آپریشن کیا گیا ،گھر میں چھپے مسلح افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی،بھارتی فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا ،3کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

2زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے ،فائرنگ میں بھارتی فوج کا تربیت یافتہ کتا بھی مارا گیا،کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا سرچ آپریشن کے دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند کو ہلا ک کردیاتاہم کشمیری پولیس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔