اسلام آباد (بیورورپورٹ)القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18 ستمبر تک کا وقت دےدیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی،وکیل نے دلائل میں کہا اپریل 2024 میں ٹرسٹ کی ازسرنو رجسٹریشن کیلئے درخواست دی، قانون کے مطابق 90 دن میں رجسٹریشن کافیصلہ کردیا جاتا ہے، 90 دن کا عرصہ گزر جانے کے باوجود رجسٹریشن پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں، دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں،بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔
القادر ٹرسٹ رجسٹریشن، فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت



















