لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ۔
دونوں نے پاکستان ،امریکہ کے درمیان تاریخی و دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ،ملاقات کے دوران تجارت ، معیشت ، سلامتی ، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
مریم نواز نے کورونا وبا کے مشکل ترین حالات اور سیلاب کے دوران امریکی حکومت کی طرف کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
مریم نواز سے امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات پر تبادلہ خیال



















