اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے گلگت بلتستان میں فوج تعینات کرنے کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہامحکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، فوج تعینات کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزیر اطلاعات نے کہاگلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہامحکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا امن و امان برقرار رکھنے، عوامی جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلئے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی،آیئے سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیے اور جعلی خبروں کے ریکارڈ کو درست کریں۔
وفاقی وزیرنے کہاگلگت بلتستان میں بدامنی کی خبریں بے بنیاد ہیں،کوئی گولی چلی نہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا،احتجاج مقامی مسائل پر فطری سیاسی جمہوری ردعمل ہے ،گلگت بلتستان امن و ہم آہنگی کی جنت ہے۔
گلگت امن و ہم آہنگی کی جنت،فوج تعیناتی کی خبریں بے بنیاد ہیں،مرتضیٰ سولنگی



















