پشاور (بیورورپورٹ)ترجمان پی ڈی ایم ورہنما حافظ حمد نے کہاہے عمران خان این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
اپنے بیان میں حافظ حمد نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکلا کے بیانات این آر او کی بھیک ہیں،وکلا کے بقول پی ٹی آئی چیئرمین بات چیت کرنا چاہتے ہیں اب کلیئر ہوگیا وہ این آر او چاہتے ہیں۔
حافظ حمد نے مزید کہااب سمجھ آگئی ہوگی بشریٰ کیوں دوست ملک کی اہم شخصیت سمیت مختلف لوگوں سے ڈیل کیلئے ملاقاتیں کرتی رہیں۔
عمران خان این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں،پی ڈی ایم



















