روسی خلائی مشن کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی کا سامنا

ماسکو(مشرق نیوز) چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی صورتحال کا سامنا ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی خلائی ایجنسی نے کہاکہ لونا 25 پر غیرمعمولی صورتحال کی اطلاعات ہیں، چاند کی سطح پر اترنے سے پہلے ایمرجنسی صورتحال کا پتا چلا۔روسی خلائی ایجنسی کے مطابق آپریشن کے دوران خودکار اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، ماہرین لونا 25 کی ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔روسی خلائی ایجنسی کا کہنا تھا کہ چاند کے مدار میں موجود لونا 25 کو آج چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترنا تھا۔