16 ماہ میں صرف ملکی مفاد کو عزیز رکھا،شہبازشریف

لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہبازشریف سے پارٹی رہنماﺅں رانا تنویر ،غزالی سلیم بٹ نے ملاقات کی ،سیاسی صورتحال ، آئندہ عام انتخابات اور پارٹی کی حکمت عملی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا 16 ماہ میں ترجیح صرف اور صرف پاکستان تھا، تاریخ یاد رکھے گی صرف ملکی مفاد کو عزیز رکھا، کابینہ کے تمام اراکین نے مشکل ترین حالات میں بڑی محنت اور خلوص سے کام کیا، سب ساتھیوں اور احباب کی مشترکہ کاوشوں سے ہی سب کچھ ممکن ہوا۔

دونوں رہنماﺅں نے بطور وزیراعظم شہبازشریف کو بہترین انداز میں کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔