روس میں پرفیوم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
ماسکو (مشرق نیوز) دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد خوشبو کیلئے عطر اور پرفیوم کا استعمال کرتی ہے جس کے سبب اس کی طلب کے بعد پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس حوالے سے روس میں پرفیوم کی طلب میں اضافے کے پیش نظر پرفیوم تیار کرنے والی کمپنیوں میں اس کی تیاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے ادارے سینٹر فار دی ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز کے جاریکردہ اعداد و شمار کے مطابق روس میں پرفیوم کی پیداوار میں دوسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا۔تخمینہ کاروں کا کہنا تھا کہ روس میں رواں برس 2023 کی دوسری سہ ماہی میں پرفیوم کی پیداوار 20.4ملین تک تھی جبکہ پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد 18.9 ملین کی سطح پر تھی یعنی اس میں تقریباً 7.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔جاری معلومات کے مطابق روس میں گزشتہ سال اسی عرصے میں پرفیوم کے 13.8 ملین پیکیجز تیار کئے گئے تھے یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



















