لندن(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم و قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے بس جی دعا ہے ہم بھی پاکستان جائیں۔
لندن میںصحافی نے سوال کیا نئی حکومت کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ ،نواز شریف نے جواب دیا جیسے آپ دیکھتے ہیں نئی حکومت کو، صحافی نے نواز شریف سے کہا آپ کے پاکستان جانے کی خبریں گرم ہیں جس پر نواز شریف نے کہا بس جی دعا ہے ہم بھی پاکستان جائیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن بلا لیا،وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات پر مشاورت ہوگی۔
”بس جی دعا ہے ہم بھی پاکستان جائیں“،نوازشریف



















