اسلام آباد (بیورورپورٹ) ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے عدالتی اصلاحات بل کالعدم قرار دینے پر سینٹ میں تحریک التوا جمع کرادی،تحریک التوا سینٹ کے رولز آف پروسیجر کے رول 87 کے تحت جمع کرائی گئی ۔
7نکات پر مبنی تحریک التوا میں کہا گیا سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے منظور کردہ اور صدر مملکت کے توثیق شدہ قانون کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ جاری کردیا جس پر فوری غور کیا جانا چاہیے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک التوا میں کہا فیصلے میں واضح تاثر دیاگیا 1980 میں سپریم کورٹ کے اپنے بنائے گئے رولز (ضابطے) پارلیمنٹ کے اختیار قانون سازی سے بھی بالا تر ہیں، کسی شخص کو اپیل کے حق سے محروم رکھنا انصاف کے تقاضوں کا قتل ہے۔
عدالتی اصلاحات بل کالعدم قرار دینے پر تحریک التوا جمع



















