نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن تذبذب کاشکار

اسلام آباد (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن کے نئی مردم شماری کے بعد پیدا صورتحال پر 2 اجلاس بے نتیجہ رہے، الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے پر تذبذب کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو لیگل ٹیم نے آرٹیکل 51 فائیو کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے تقاضے سے آگاہ کیا،الیکشن کمیشن دیکھنا چاہتا ہے صدر مملکت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے یا نہیں۔