اسلام آباد (بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ہمارا خون بھی شامل ہے،چیئرمین پی ٹی آئی موجود ہوتا تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔
قومی اسمبلی میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا،بزدار کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد گوگی حکومت اور پیرنی کا جادو شروع ہوا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاعثمان بزدار کے دور میں پیسے دے کر ڈی پی او،ڈی سی او لگتے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی ملک تباہ کرنے لگے تو کردار ادا کیااگر ہم نہ ہوتے توملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔
ملک بچانے میں ہمارا خون بھی شامل ہے، راجہ ریاض



















