لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہاہے شیر جلد لندن سے واپس آنےوالا ہے، انتخابات میں پھر شیر دھاڑے گا۔
ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میںمنعقدہ تقریب میںپارٹی سلوگنز والی اشیا نمائش کےلئے پیش کی گئیں،مریم نواز نے اشیا کا معائنہ کیا اور پارٹی پرچم، نواز شریف کی تصاویر، پارٹی نعروں والی اشیا کو خوب پسند کیا۔
سینئر نائب صدر نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلئے ن لیگ کاجھنڈا،انتخابی نشان شیر اور مختلف نعرے درج ہونےوالے جدید کافی کپ، نوٹ بکس، بیجز اور پوسٹرزتیار کرنے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے کہا میرے کافی کپ پر بہت تبصرے، تجزئیے ،پروگرامز کئے گئے اب میں نیا کافی کپ استعمال کر رہی ہوں جس میں کافی زیادہ مزے کی لگتی ہے، کپ پر ایک جانب لکھا ہے ’‘ میاں دے نعرے وجن گے” اور دوسری جانب نواز شریف کی تصویر بنی ہے،ن لیگ کے تمام رہنما نیا کافی کپ استعمال کریں، یقین دلاتی ہوں نئے کپ میں کافی زیادہ بہتر مزہ دے گی، فون کور پر دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا کے نعرے درج ہیں جو موجودہ حالات کی عکاسی کرتا ہے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے مزید کہاشیر جلد لندن سے واپس آنےوالا ہے، اگلے انتخابات میں ایک بار پھر شیر دھاڑے گا،دریں اثنا مریم نواز سے کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مریم نواز نے کہاپاکستان ،کینیڈا کے درمیان جمہوریت سمیت مختلف شعبوں میں بہترین دوطرفہ تعلقات استوار ہیں، کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق و سہولیات کےلئے جامع پیکیج دیا ، بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کے مسائل حل کرنے کےلئے خصوصی عدالتیں بنا رہے ہیں۔
کینیڈا کی ہائی کمشنر نے مریم نوازکی خواتین کے حقوق کےلئے جدوجہد کو سراہا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















