چیئرمین PTIکیخلاف انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، اقوام متحدہ

جنیوا،نیویارک(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

انتونیوگوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے پریس کانفرنس میں کہا سیکرٹری جنرل اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد شروع ہونےوالے جاری مظاہروں سے آگاہ ہیں اورتمام فریقوں سے تشددسے اجتناب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فرحان حق نے کہا سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنے سمیت حکام پرزور دیتے ہیں وہ سابق وزیر اعظم کیخلاف کی جانےوالی کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نے کہا ملکی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین و قوانین کے مطابق کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں آئین و قوانین پرعمل کریں،پاکستان کےساتھ بہت سے معاملات پر کام کرنے کےلئے پر عزم ہیں۔