چیئرمین پی ٹی آئی کے گرد گھیرا مزید تنگ،مائنس فارمولہ تیار
اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کے گرد گھیرا مزید تنگ،الیکشن کمیشن نے مائنس فارمولہ تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف 2ایکشن ہوں گے، پہلے این اے 45 کرم سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے گاپھرپارٹی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے،کوئی بھی کارروائی باقاعدہ مشاورت کے بعد ہوگی،ایکشن چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی روشنی میں لیے جائیں گے۔
ادھر ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں پی ٹی آئی وکیل نے ایک اور عبوری جواب جمع کرا دیا ،چیف الیکشن کمشنرنے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کتنے عبوری جوابات جمع کرائیں گے؟ جبکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مزید جواب جمع کرانے کے حق پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔
دریں اثناپی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی، چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کےلئے مزید وقت مانگ لیا،الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں مزید وقت دینے کی استدعا منظور کر لی اور 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔



















