اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے آئین کے مطابق نئے انتخابات ہونے تک عارف علوی ہی صدر رہیں گے،انٹرویومیں اعظم نذیر تارڑ نے کہا آئین کہتا ہے مردم شماری نوٹیفائی ہوجائے تو آئندہ انتخابات اسی کے مطابق ہوں گے، عین وقت پر مردم شماری کو اس لیے نوٹیفائی کیا گیا کیونکہ 2017کی مردم شماری پر بہت سی جماعتوں کو اعتراضات تھے۔
وزیر قانون نے کہامشترکہ مفادات کونسل کے حالیہ اجلاس میں تمام فریقین کے اتفاق رائے سے مردم شماری کو نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کردئیے ، نئی مردم شماری سے صوبوں کی نشستوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انتخابات میں ممکنہ تاخیر کے سوال کے جواب میںاعظم نذیر تارڑ نے کہابہترین جواب سیکرٹری الیکشن کمیشن ہی دے سکتے ہیں کیونکہ اختیار ا الیکشن کمیشن ہی کا ہے،آئین کے مطابق عام انتخابات تک صدر عارف علوی عہدے پر برقرار رہیں گے، اگر وہ مستعفی ہونا چاہیں تو چیئرمین سینٹ عبوری صدر بنیں گے۔
نئے انتخابات تک عارف علوی ہی صدر رہیں گے، اعظم نذیر تارڑ



















