ٹرین حادثہ وسائل کم ہونے کا شاخسانہ ہے،سعد رفیق

لاہور (اپنے نمائندے سے،ایجوکیشن رپورٹر) وزیر ہوابازی سعد رفیق نے ٹرین حادثہ وسائل کم ہونے کا شاخسانہ قراردےدیا۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا ہزارہ ایکسپریس میں30قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں،المناک حادثے کے بعد ڈاون ٹریک بحال کر دیا،وفاقی وزیر نے کہاحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی ، تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، حادثہ شعبہ سول ومکینیکل کی نا اہلی ہے، ذمہ دار کو سزا ضرور ملے گی۔

سعدرفیق نے مزید کہاپی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، پوری دنیا کے روٹس موجود ہیں مگر جہاز نہیں ، پی آئی اے میں بیرونی سرمایہ کاری لائیں گے، تمام ایئرپورٹس ایک ایک کر کے آوٹ سورس ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاپاکستان بحرانی دور سے گزر رہا ہے، خدا نہ کرے پھر ٹوٹ جائیں،6 سال میں 4 کروڑ بڑھ گئے ،لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں دے سکے اب تو افغانستان میں طالبان نے بھی تیزی سے ترقی کرنا شروع کر دی ، بھارت بہت آگے نکل گیا بنگلہ دیش کہاں سے کہاں جا پہنچا، آپسی لڑائی نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔