نیازی کو سزاقومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں،فضل الرحمن

جیکب آباد(بیورورپورٹ)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے نیازی کی نااہلی، قید اور جرمانہ قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں، فارن فنڈنگ کیس و جھوٹے سائفر کی سزا باقی ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے سیاست میں نفرت،گالم گلوچ،سوشل میڈیا پر غلیظ پروپیگنڈا کا کلچر متعارف کرایا۔

فضل الرحمن نے کہا سانحہ باجوڑ قومی سانحہ ہے ،پوری امت کو نڈھال کردیا، امن کے علمبرداروں و پرامن کارکنوں پر حملہ کیاگیا، دہشتگردی کےخلاف جنگ سیاسی قوت اور برداشت سے جیتیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔