چیئرمین PTIکی گرفتاری پاکستان کااندورنی معاملہ ہے،امریکہ

واشنگٹن (بیورورپورٹ)امریکہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو پاکستان کااندورنی معاملہ قراردےدیا۔

سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری و دیگر سیاستدانوں کےخلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

میتھیو ملر نے کہا دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کے احترام و قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں۔