لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاوزیر ریلوے سعد رفیق کی جانب سے معاملات کی باریکی سے نگرانی بہت حوصلہ افزا ہے،ذمہ داری کا احساس اور خدمت کا جذبہ دونوں لازم ہیں۔
دریں اثناخیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو مسلم لیگ (ن) کی جانب راغب کرنے کیلئے مریم نواز نے خیبرپختونخوا یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دےدی،مریم نواز آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہی خود کریں گی۔
بلاول اظہر کیانی سیکرٹری،اختیار ولی، بابر نواز خان، عالمگیر شاہ اور بلاول آفریدی کو ممبر کمیٹی مقرر کرکے6 رکنی کمیٹی کو نوجوانوں کو متحرک کرنے کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔
مریم نواز نے خیبرپختونخوا یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے 25 نوجوان شریک کریں گے،صوبے کی یوتھ اور سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی پیغام کو عام کرنے کی ہدایات دی جائیں گی۔
ٹرین حادثے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے ، مریم نواز



















