لاہور(اپنے رپورٹر سے،ہیلتھ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے جس ملک ،معاشرے اورعدالتوں میں طاقتور ،کمزور ،امیر اور غریب کی تفریق کی جاتی ہے ،بڑے ،چھوٹے کے معیار بنائے ہوئے ہوں تومعاشرے کو 10بار سوچنا چاہیے وہ ملک کہاں جائے گا،رضوانہ تو ایک کیس ہے جو سامنے آ گیا ایسے ہزاروں کیسز ہیں جو خوف ڈر ، طاقت اور دباﺅ کے استعمال سے چھپا دئیے جاتے ہیں،کیس میں ایف آئی آر تودرج ہو گئی لیکن ضمانت بھی مل گئی کیونکہ وہ جج صاحب کی اہلیہ ہیں۔
جب مجرم خود منصف کی کرسی پر بیٹھا ہوگا ،مداخلت کرے گا اپنی طاقت استعمال کرے گا تو مظلوم کو انصاف کیسے ملے گا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے بد ترین تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی جنرل ہسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سینیٹر پرویز رشید، عظمیٰ بخاری و دیگر بھی ہمراہ تھے۔
جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خالد بن اسلم نے مریم نواز کو بچی کی صحت کی صورتحال اور علاج معالجے کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ مریم نواز نے بچی کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور تفصیلات حاصل کیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا میرا مقصد ظلم پر آواز بلند کرنا ہے ،جتنے بھی ارباب اختیار ہیں چاہے وہ وفاقی حکومت میں ہےںیا صوبائی حکومت میں چاہے اعلیٰ عدلیہ یا ماتحت عدلیہ ہے سب سے میری استدعا ہے مجرم چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، چاہے جج ہو کوئی بھی ہو قانون کے شکنجے میںلانا اور سزا دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا آئی سی یو میں گئی،بچی کی جلد تیزاب سے جلائی ہوئی ہے ، سکن پرگہرے زخم ہیں، ڈنڈوں سے مار مار کرہڈیاں توڑی گئیں،بازو فریکچر ،دانت ٹوٹے ہیں، بتایا گیا بچی کو ڈنڈوں سے مارتے رہے،دیوار سے سر مارتے تھے ،بچی سے سوال کیا آپ نے 6مہینے ظلم کا کسی کو بتایا نہیں تو اس نے کہا مجھے کہتے تھے اگر کسی کو بتاﺅ گی تو تیسری منزل سے دھکا دے دیں گے۔
مریم نواز نے کہاپاکستان میں قانون سازی کی کمی نہیں ، شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ تھے تو بچوں کےلئے خصوصی قانون پاس ہوا تھا جس کے تحت 18سال سے کم عمر بچوں سے کام لینے پر پر پابندی تھی اگر عملدرآمد ہوتا تو کیس دیکھنے کو نہ ملتا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















