کراچی(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کےخلاف نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا گیا،احتساب عدالت اسلام آباد نے فیصلہ سنایا۔
جج بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔
عدالت نے ریفرنس کا ریکارڈ سپیشل جج اینٹی کرپشن کراچی کو بھجواتے ہوئے ملزموں کی درخواستیں منظور کرلیں۔
مراد علی شاہ کےخلاف نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن کیس کراچی منتقل



















