شہباز کانواز، زرداری سے رابطہ، آئین کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری پر اتفاق

اسلام آباد(بیورورپورٹ)شہباز کانواز، زرداری سے رابطہ، آئین و قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری پر اتفاق کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کاسابق صدرآصف زرداری اورنوازشریف سے رابطہ ہوا، شہبازشریف ،آصف زرداری کے درمیان نگران وزیراعظم کےلئے مجوزہ ناموں اورسیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔

دونوں میں آئین و قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقررکا عمل مکمل کرنے پراتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف،آصف زرداری نے تمام نام اتحادیوں کے سامنے پیش کرنے اورنگران سیٹ اپ کی تشکیل کا معاملہ جلد نمٹانے کابھی فیصلہ کیا،حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔