سمیرا ملک کابھی تحریک انصاف سے اعلان لاتعلقی

خوشاب(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا،جنوبی پنجاب کی سینئرنائب صدرسمیرا ملک نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سمیرا ملک نے ویڈیو بیان میں کہاقومی تنصیبات اور اداروں پر حملوں کی مذمت کرتی ہوں،پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے اور لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔

واضح رہے سمیرا ملک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ترجمان حکومت پنجاب بھی رہ چکی ہیں۔