جے آئی ٹی میں پیشی،2گھنٹے پوچھ گچھ،سائفر حقیقت،قومی سلامتی کمیٹی میں تسلیم کیا گیا،قریشی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سائفر وآڈیو لیک معاملے پر شاہ محمود قریشی،اسد عمر کی جے آئی ٹی میں پیشی،2گھنٹے پوچھ گچھ،بیان ریکارڈ کرادیا،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی دئیے گئے وقت 11 بجے سے کچھ دیر پہلے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچے۔

پیشی کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تقریباً پونے 2 گھنٹے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوا، پہلے بھی نوٹس ملے ،میں نے سوالنامہ مانگا تھا، سوالوں کا دیانتداری سے جواب دیا،اپنا موقف دےدیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا پہلے بھی کہہ چکا ہوں سائفر حقیقت تھی اور حقیقت ہے، ذمہ دار لوگوں جن کا تعلق میری جماعت سے نہیںانہوں نے کہا سیاسی ڈرامہ ہے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاسائفر معمولی نوعیت کا نہیں تھا، ذمہ دار لوگوں نے مختلف بیانات دئیے، سول و ملٹری لیڈر شپ نے اتفاق کیا، حیثیت، نوعیت پر قومی سلامتی کمیٹی کے 2اجلاس بلائے گئے، ایک سابق وزیر اعظم اور دوسرا موجودہ وزیر اعظم کی زیرصدارت ہوا، دونوں اجلاسوں میں سائفر کو تسلیم کیا گیا ، شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں بھی جھٹلایا نہیں تسلیم کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہانیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بلایا گیا، تب کی اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کوشش کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزاد تحقیقات ہوں۔

دوسری جانب سائفر کے معاملے پر تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر بھی ایف آئی اے میں پیش ہوئے،پیشی کے بعد اسد عمر نے کہا ایف آئی اے کے تمام سوالوں کے جوابات دئیے ، میری کراچی کی فلائٹ ہے ،میڈیا سے بات نہیں کر سکتا۔