اسلام آباد(بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے آئین کےساتھ فراڈ کیا گیا،سائفر کیس میں لمبی چوڑی تفتیش کی ضرورت نہیں ہو گی اگر چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہیں ہوں گے تو بالکل گرفتاری ہو سکتی ہے۔
عرفان قادر نے کہا وعدہ معاف گواہ 2 قسم کے ہوتے ہیں، ایک شریک جرم، دوسرا وعدہ معاف گواہ برابر کا شریک ہوتا ہے، اعظم خان چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکرٹری تھے، اعظم خان کے بیان کو دوسرے شواہد سے بہت سپورٹ مل رہی ہے، بڑا سیریس کیس ہے۔
معاون خصوصی وزیراعظم نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی میں اعظم خان پرجرح ہوگی، کیس میں سیکرٹ ایکٹ تو بہت چھوٹی بات ہے، اصل بات سائفرکی من گھڑت کہانی عدم اعتماد کو روکنا تھا، آئین کےساتھ فراڈ کیا گیا۔
آئین کےساتھ فراڈ کیا گیا،سائفر کیس میں لمبی چوڑی تفتیش کی ضرورت نہیں ،عرفان قادر



















