شہباز،حمزہ کو کلین چٹ،منی لانڈرنگ کیس میں بری،احتساب عدالت کافیصلہ

لاہور ( کورٹ رپورٹر)شہباز،حمزہ کو کلین چٹ،منی لانڈرنگ کیس میں بری،احتساب عدالت نے فیصلہ سنادیا۔

جج قمرالزمان نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز ،نصرت شہباز،جویریہ سمیت دیگر ملزموں کی بریت درخواستیں منظور کرلیں تاہم عدم پیشی پر اشتہاری قرار دی گئی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا،واضح رہے ملزموں پر 7ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔