دنیا کےساتھ اچھے روابط کیلئے اہم فیصلے ناگزیر،چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا،بلاول بھٹو

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے دنیا کےساتھ اچھے روابط کیلئے اہم فیصلے ناگزیر ہیں، فیٹف سے جلد نکلنے میں وزارت خارجہ کا اہم کردار ہے اب وزارت خارجہ روایتی اپروچ کےساتھ کام نہیں کر سکتی۔

انتظامی اصلاحات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاوزارت خارجہ کے افسر قیمتی اثاثہ ہیں، وزارت خارجہ کا اوورسیز پاکستانیوں کی سکیورٹی و بہتری میں اہم کردار ہے،ٹیم ورک کے ذریعے کسی بھی چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہادنیا کےساتھ اچھے روابط کیلئے اہم فیصلے ضروری ہیں، ڈپلومیٹک سروس کے اصول و ضوابط پر پوری طرح عمل درآمد ضروری ہے،کسی بھی گلوبل چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، وزارت خارجہ کے افسر ملکی مفاد کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، دنیا بھر میں پاکستانی مشنز ملک کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔