تبدیلی کے نام پر تباہی دیکھی،ملک کو بحران سے نکالناترجیح،آئیں پی پی کاساتھ دیں،بلاول بھٹو

کراچی (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا،دھابیجی سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تبدیلی کے نام پر تباہی دیکھی ، آپ نے دیکھ لیا باقی باتیں کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی کام کر کے دکھاتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا سابق صدر کی سوچ سے ملک کو معاشی استحکام ملا،بےنظیر شہید نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور متعارف کرایا ،کئی منصوبے بنائے، تھر کول کے ذریعے سندھ نے اپنا حصہ ڈالا۔

وزیر خارجہ نے کہا پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا تصور پی پی نے متعارف کرایا، پیپلز پارٹی کی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کر رہی ہے،عوام ،دنیا پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو تسلیم کر رہی ہے، عوام تسلیم کر رہے ہیں پی پی کےخلاف ماضی میں کردار کشی ہوتی تھی،عوام تسلیم کر چکے پیپلز پارٹی کا خدمت کا طریقہ دیگر جماعتوں سے بہتر ہے، مقامی لوگوں کو سب سے پہلے روزگار دینا ہے، ووکیشنل ٹریننگ پر بھی کام کر رہے ہیں، ووکیشنل ٹریننگ میں بھی انویسٹ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا دھابیجی اکنامک زون سے ایک لاکھ50ہزار نوکریاں پیدا ہوں گے، پہلی ترجیح ملک کو بحران سے نکالنا ہے، سب کو دعوت دیتا ہوں آئیں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں،وزیر خارجہ نے کہا سپیشل اکنامک زون میں دنیا کے ساتھ مل کر چلیں گے، معاشی انقلاب کو ٹھٹھہ، کراچی سے شروع کر کے پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔