پنجاب میں مہم کاآغاز،ملک کے ہر حلقے میں الیکشن لڑیں گے،انتخابی اتحاد نہیں کیاجائےگا،رانا ثنا

لاہور( اپنے رپورٹر سے) وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے عام انتخابات میں قومی ، صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں سے شیر کے نشان پر اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے ، جیتے ہوئے امیدواروں ، مخلص کارکنوں کے حلقوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوئی تو بالکل محدود ہو گی،کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کیاجائےگا،لیول پلینگ فیلڈ کامطلب 9مئی کے مجرموں کو معافی دینا ہرگز نہیں،جتھوں ،شر پسند عناصر اور ماسٹر مائنڈ کیخلاف ملکی قوانین کے تحت ہر صورت کارروائی ہوگی،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

رانا ثنا نے کہان لیگ پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لےکر بڑھے گی، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ بھی لازمی کٹہرے میں لائے جائیں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے معاملے پر متعلقہ ادارے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہاجوکہتا تھا مر جاوں گا ڈائیلاگ نہیں کروں گا اس شخص سے ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا، پنجاب میں باقاعدہ طور پر انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر کردیاجب بھی ملک بحران کا شکار ہوا تو ن لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں بحران سے نکالا،12 اکتوبر 1999 کو مہم جوئی نہ ہوتی تو ملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہوتا، ملک ترقی کی طرف جا رہا تھا تو دوبارہ سازش کی گئی،4 سال تک ترقی کا عمل رکا رہا، انتقامی سیاست میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے ،بےگناہ لوگوں کو جیلوں میں پہنچایا گیا،4 سال تک اوئے توئے، میں چھوڑوں گا نہیں اور چور ڈاکو پر کام ہوا، انتقام نے پاکستان کی ترقی کو بری طرح مجروح کیا، پاکستان کو ایسے حالات سے دوچار کیا گیا ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا۔

رانا ثنا نے کہافتنے نے ملک کی سیاست کو تقسیم کیا، زہر بھرا اور نوجوانوں کو گمراہ کیا،ملک دشمن ایجنڈے کو لےکر چلنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔