پریگوزن کاکینسر کا علاج جھوٹے نام اور جعلی پاسپورٹ پر کرانے کاانکشاف
ماسکو (مشرق نیوز) روسی واگنر گروپ کے رہنما ایوگنی پریگوزن کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہیں پیٹ کا کینسر تھا۔ وہ برسوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے جھوٹے نام اور جعلی پاسپورٹ کو استعمال کرکے اپنا علاج کرایا تھا۔ ان کی یہ بیماری بھی ماسکو کے خلاف مسلح بغاوت شروع کرنے کے ان کے فیصلے کا ایک عنصر ہو سکتی ہے۔ایک روسی تحقیقاتی ویب سائٹ جسے کریملن نے ممنوع قرار دے رکھا ہے نے دو روز قبل رپورٹ دی اور سابق ملازمین کے حوالے سے بتایا کہ پریگوزن سختی سے پرہیزی غذا استعمال کرتے ہیں۔ ان کی احتیاط اس قدر شدید ہے کہ حالیہ برسوں میں انہیں اورنج جوس سے زیادہ طاقتور کوئی چیز پیتے نہیں دیکھا گیا۔جن افراد نے اس بات کی تصدیق کی ہے ان میں سے ایک واگنر گروپ کے سابق رہنما مارات گبیڈولن ہیں جنہوں نے 3 سال قبل واگنر سے استعفی دے دیا تھا۔ برطانوی اخبار بتایا کہ گبیڈولن کے مطابق روسی کرائے کے فوجیوں میں بہت زیادہ شراب پینے کی روایت کے باوجود کے باوجود پریگوزن شراب نہیں پیتے۔ میں نے کبھی انہیں نشے میں نہیں دیکھا۔



















