ق لیگ استحکام پاکستان پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تیار

لاہور (اپنے رپورٹر سے)ق لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاعندیہ دےدیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنما چودھری شافع نے کہا نگران وزیراعظم کیلئے کوئی نام نہیں دیا ،کوئی نام مانگا گیا نہ ہی ابھی تک مشاورت ہوئی ،استحکام پاکستان پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

چودھری شافع نے کہاسیاست اپنی اپنی مونس الٰہی کا اپنا فیصلہ تھا، پیپلز پارٹی ،ن لیگ کے معاملات بہتر ہو گئے ، گجرات میں ق لیگ کے علاوہ ن لیگ ، پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ہے۔

ق لیگی رہنما نے کہا ن لیگ کےساتھ 15 سے 20 سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، چودھری شجاعت کےساتھ آئندہ میں بھی پرویز الٰہی سے ملاقات کےلئے جیل جاوں گا،شجاعت کی خواہش ہے پرویز الٰہی جیل سے باہر آجائیں، مقدمات میں انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہئے۔

چودھری شافع نے کہا چودھری سالک اور میری رائے ہے اگر مونس الٰہی نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہے تو اپنی جماعت بنالیں،سیاسی طور پر ن لیگ ،پیپلز پارٹی دونوں کےساتھ ملکر چلیں گے۔