لاہور(کورٹ رپورٹر)منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی گئی،لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کےخلاف ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے دائر کی گئی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست منظور کرلی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا،بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔
منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور



















