برہان وانی شہید کی7ویں برسی پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاون ہڑتال ،یوم تجدید منایا گیا

سرینگر (مشرق نیوز) برہان وانی شہید کی7ویں برسی پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ،یوم تجدید منایا گیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے برہان وانی و تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شٹر ڈاون ہڑتال کر کے یوم تجدید منایا۔

آزادی پسند رہنما برہان مظفر وانی کے ساتویں یوم شہادت کے موقع پر تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات منعقد کی گئیں، کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے کی جانب سے برہان وانی و دیگر شہداءکو سلامی پیش کی گئی۔


وانی کی برسی کے موقع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،بھارت کے ترنگے نذر آتش کرکے شدید نعرے بازی کی گئی،واضح رہے برہان مظفر وانی شہید نے بندوق سے زیادہ انٹرنیٹ کے استعمال کو ترجیح دی ،بہترین حکمت عملی سے بھارت کے در و دیوار لرز اٹھے۔