گلگت(مشرق نیوز)تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کےلئے راجہ اعظم کا نام تجویز کر دیا،پی ٹی آئی ترجمان نے کہاوزارت اعلیٰ کےلئے راجہ اعظم کو متفقہ طور پر پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے نامزدگی کی منظوری دےدی ،تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کےلئے بلائے گئے اجلاس پر سپریم اپیلٹ کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا جس کے بعد گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب روک دیا گیا،پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حاجی گلبر خان نے انتخاب ملتوی کرنے کےلئے سپریم اپیلٹ کورٹ سے رجوع کیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا سپیکر 72 گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ گلگت کے انتخاب کےلئے نیا شیڈول جمع کرائیں۔
وزیراعلیٰ گلگت کیلئے راجہ اعظم نامزد،انتخاب روکدیا گیا



















