حبیب ،عرفان کنڈی نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گر گئیں،حبیب ،عرفان کنڈی نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حبیب،عرفان کنڈی نے کہاکسی دباﺅ کے بغیر فیصلہ کیا،9مئی کو ملک کانقصان کیا گیا،واقعہ کی پہلے بھی مذمت کی اب بھی کرتے ہیں۔

دونوں رہنماﺅں نے مزید کہاپی ٹی آئی کو خیر باد کہہ رہے ہیں،مستقبل کاابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،مشاورت کے بعد دیکھیں گے آزاد الیکشن لڑنا ہے یا پرویز خٹک کےساتھ جانا ہے۔