قریشی،اسد عمر کو پیش ہونے کیلئے مزید مہلت

اسلام آباد ،پشاور(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قریشی،اسد عمر کو پیش ہونے کیلئے جمعہ تک کیلئے مزید مہلت دےدی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ،اسد عمر کی 9 مئی واقعات پر تھانہ ترنول میں درج مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔

پٹیشنرز کے وکیل علی بخاری نے کہا دونوں رہنما ہائیکورٹ میں پیش ہونے کیلئے صبح ساڑھے 7 بجے آئے مگر پولیس نے احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا،پولیس نے ہائیکورٹ کے دروازے بند کر دیئے تو واپس لوٹ گئے، عدالت ہائی کورٹ گیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ لے،عدالت نے وکیل کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو آج تک پیش ہونے کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

دوسر ی جانب پشاورہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی اوراسد عمرکی ایک روزہ راہداری ضمانت منظورکرلی اوردونوں رہنماو¿ں کو جمعہ کو اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔