اسلام آباد (بیورورپورٹ)معروف قانون دان اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےخلاف سپریم کورٹ میںدرخواست دائر کر دی، اعتزاز احسن نے درخواست میںوزیر اعظم شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثنا، چیئرمین پی ٹی آئی، پانچوں آئی جیز، تمام چیف سیکرٹریز، وزارت قانون، داخلہ، دفاع، کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا۔
موقف اپنایا گیاوفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کور کمانڈر فیصلے پر ربڑ سٹمپ کا کردار ادا کیا، سویلین کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 ،59 آئین سے متصادم ہے، سیکشن 2 ،59 کو کالعدم قرار دیا جائے، آرمی ایکٹ کا سیکشن 94 اور 1970 کے رولز غیر مساوی ہے،سیکشن 94 ،رولز کو بھی غیرآئینی، انسداد دہشت گرد عدالتوں کے ملزموں کو عسکری حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم،عسکری حکام کی حراست میں دئیے سویلین کی رہائی کا حکم دیا جائے۔
بعدازاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا میرا ماننا ہے فوجی عدالت آئین کےخلاف ہے،عدالت نے فیصلہ دیا تھا فوجی عدالتوں کا سویلین پر مقدمہ چلانے کا کوئی اختیار نہیں،فوجی عدالتیں صرف فوج کیخلاف کارروائی کر سکتی ہیں، آئین اجازت نہیں دیتا فوجی عدالتیں لگ سکیں، انسداد دہشتگری یا سیشن کورٹ سے ٹرائل کر دیں، فوجی عدالتوں میں کوئی دلائل نہیں ہوتے، جب آپ دلائل نہیں دیتے تو انصاف نہیں ہو سکتا، فوجی عدالتوں میں اپیل کا حق بھی نہیں ہوتا، انصاف کا نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے اگر فوجی عدالت لگی تو وکلا سٹینڈ لیں گے۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا 9 مئی کو بہت سارے افسوسناک واقعات ہوئے، فوج کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، فارمیشن کمانڈرز کے مطابق 9 مئی کو جو ہوا وہ منصوبے کے تحت ہوا، لاہور کمانڈر کے گھر پر جب حملہ ہوا تو 40 ،45 لوگ تھے،چاروں آئی جیز کو شامل تفتیش کرنا چاہیے ورنہ شفاف تحقیقات نہیں ہوں گی۔
فوجی عدالتیں آئین کیخلاف ہیں،اعتزا ز احسن،سپریم کورٹ میں درخواست دائر



















