پی ٹی آئی چیئرمین کی سیاست کو چھٹی انگلی کی طرح کاٹ کر رکھ دیا،فضل الرحمن

بنوں (مشرق نیوز)سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمن نے کہاہے پی ٹی آئی چیئرمین کی سیاست کو چھٹی انگلی کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، اگلی حکومت بھی بنائیں گے،فتنہ سامنے سے ہٹا تو ترقی کی راہیں دوبارہ کھل گئیں۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاپی ٹی آئی نے سی پیک کو منجمد کیااب منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہابنوں سے لےکر ڈیرہ اسماعیل خان تک منصوبوں کو مکمل کرائیں گے، ملک کے وفادار ہیں ،کارکردگی بولے گی،پی ٹی آئی حکومت اپنی ایک کارکردگی بتائے،ترقی میں حائل لوگوں کو ہٹانا ضروری تھا۔