مریم نواز سے عبید اللہ شادی خیل ،سردار غلام عباس کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق رکن قومی اسمبلی عبید اللہ شادی خیل اور سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس نے ملاقات کی ، اس موقع پر (ن) لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔